انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستانی عمرہ زائرین کیلئےبڑی خوشخبری 

18 Oct, 2020 | 09:02 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) پاکستانی عمرہ زائرین کے انتظار کی گھڑیاں کم ہونے لگیں، عمرہ ادائیگی کے لیے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز ہو گیا،15ہزار زائرین بیک وقت عمرہ ادا کر سکیں گے، دوسرے مرحلے میں روزہ مبارک اور مسجد الحرام کے دروازے بھی عام نمازیوں کے لیے کھول دئیے گئے ہیں۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو 15 ربی الاول سے عمرہ ادائیگی کی اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمرہ ادائیگی کے لیے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے جس میں15ہزار زائرین بیک وقت عمرہ ادا کر سکیں گے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں روزہ مبارک بھی زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مسجد الحرام کے دروازے بھی عام نمازیوں کے لیے کھول دئیے گئےہیں۔
مقامی افراد نماز کے اوقات میں مسجد الحرام آ سکیں گئے۔دوسرے مرحلےمیں عمرہ ادائیگی کے لیے 3لاکھ سے زائد افراد کی جانب سے رجسٹریشن کروا لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سال  پہلے مرحلے میں 75ہزار سے زائد افراد نے عمرہ ادا کیا جبکہ2ہفتوں کے دوران کرونا وائرس کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا۔پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو 15 ربیع الاول سے عمرہ ادائیگی کی اجازت دینے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں