گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پراداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ،جس میں اُن کے ہونٹوں میں واضح تبدیلی نظر آئی اور سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے فیس بک کے ماتحت چلنے والی ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی، جس میں ان کے ہونٹوں میں واضح فرق دیکھا گیا، جس کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر کے مداحوں کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا، مداحوں نے اداکارہ ہانیہ عامر کی تصویر کودیکھ کریہ اندازہ لگانا شرو ع کردیا کہ شاہد ہانیہ عامر نے ہونٹوں کی سرجری کروالی ہے۔
جس پراداکارہ ہانیہ عامرنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کے انھوں نے کسی قسم کی کوئی سرجری نہیں کروائی بلکہ ان کے ہونٹ ایک ایپ کے فلٹر کی وجہ سے بڑے ہوگئے تھے جس کا انکو علم نہیں تھا، ہانیہ عامر نے خود کو احمق قراردیا اور ویڈیو میں اپنے ایک دوست یصیر ننگو کا تعارف کرتے ہوئے بتایا کہ اِنہوں نے آج ہانیہ کو بتایا کہ جس فلٹر کی وجہ سے ہم بدنام ہوئے ہیں، اس میں سکیل کو پکڑ کر نیچے لائیں تو ہونٹ نارمل ہوجاتے ہیں جسکا علم اداکارکو نہیں تھا ۔ ہانیہ نے ایپ پر سکیل کی حرکت سے ہونٹ بڑے اور نارمل کر کے اپنے مداحوں کو ثبوت دیا کے انھوں نے کسی قسم کی کوئی سرجری نہیں کروائی ۔