"نواز شریف کا ملک دشمن بیانیہ قوم نے مسترد کردیا "

18 Oct, 2020 | 06:29 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ ویسے نواز شریف جمہوریت جمہوریت کرتے ہیں،، لیکن جب جمہوریت کو پروان چڑھانے کا وقت آتا ہے تو عوام کو تنہا چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔

چودھری پرویزالہٰی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے این اے 147 ساہیوال سے آزاد امیدوارپیر ہارون زمان شاہ کھگہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر پیرہارون شاہ نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ان کے ہمراہ وقاص خان، پیر حسن شاہ شیرازی، رائے سجاد اور امجد حسن خان بھی موجود تھے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ نواز شریف جس جمہوریت کے درخت کے سائے میں بیٹھتے ہیں اسی کو کاٹتے ہیں، یہ کون سا بیانیہ ہے؟ ویسے نواز شریف جمہوریت جمہوریت کرتے ہیں لیکن جب جمہوریت کو پروان چڑھانے کا وقت آتا ہے تو عوام کو تنہا چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں، پھر کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو۔ نواز شریف کا ملک دشمن بیانیہ قوم نے مسترد کردیا ہے، جس کام کیلئے لندن گئے ہیں وہ کریں۔ 

پیر ہارون شاہ کھگہ نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کے جذبات سے کھلواڑ کیا ہے، چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالہٰی کا ویژن آج زبان زدِ عام ہے، جو عزت آپ کے گھر سے ملتی ہے کہیں اور سے نہیں ملتی۔  

مزیدخبریں