گیس صارفین کیلئے بری خبر

18 Oct, 2020 | 03:14 PM

Sughra Afzal

ٹاؤن شپ (سٹی42 نیوز) پاکستانیوں کیلئے بُری خبر، سردیوں میں گیس کی بدترین لوڈشیدنگ ہوگی،گیس کا شارٹ فال 50 کروڑ کیوبک فٹ ہوگا.

پاکستان میں موسم سرما کی آمدسے پہلے ہی گیس بحران سراٹھانے لگا،گیس کمپنیوں نے دسمبر سے فروری تک کا گیس مینجمنٹ پلان جاری کردیا، پلان کے مطابق گیس کا شارٹ فال سی این جی اسٹیشنز، صنعتوں اور پاور سیکٹرز پر منتقل کیا جائے گا، پنجاب اور کے پی کے میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں دو دن کھلیں گے، جامشور و پاور کمپنی کو گیس سپلائی بند رہے گی، کوٹری اور حبیب اللہ پوسٹل پاور پلانٹس کو بھی گیس سپلائی بند رہے گی، صنعتو ں کیلئے گیس سپلائی میں 10 کروڑ70 لاکھ کیوبک فٹ کمی ہوگی، کھاد فیکٹریوں کو 70 لاکھ کیوبک فٹ گیس کم ملے گی۔

 دستاویزات کے مطابق عام صنعتوں کو ایک کروڑ کیوبک فٹ گیس کی کمی ہوگی، گھریلو، کمرشل اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس کی مکمل سپلائی دی جائے گی، ایل این جی کی سپلائی کے باوجود گیس کا شارٹ فال رہے گا۔

 گیس پلان کے مطابق گھریلو، کمرشل اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس کی مکمل سپلائی دی جائے گی مگر بعض صنعتوں اور سی این جی سیکٹر میں گیس لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

دوسری جانب گیس کنکشن کوٹے میں شہریوں کا حصہ ختم کردیا گیا،  36 ہزار میں سے 4 ہزار کنکشن من پسند اور سفارشی صارفین کو دینے کا انکشاف ہوا، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کوٹہ ہونے کے باوجود ڈیمانڈ نوٹسز کے اجراء  پر خودساختہ پابندی لگادی۔

مزیدخبریں