مہنگائی روکنے کیلئے پرائس کنٹرول سیل بنے گا

18 Oct, 2020 | 12:32 PM

Sughra Afzal

سول سیکریٹریٹ (قیصر کھوکھر) چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کے زیرصدارت اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور قیمتیں کنٹرول کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

  وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت نے صوبہ میں اشیائے ضروریہ بالخصوص آٹا اور چینی کی مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے تحصیل کی سطح پر سہولت بازاروں کو مکمل فعال کرنے، سرکاری گندم کا کوٹہ بیچنے والی فلور ملوں اورچینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملوں کیخلاف بلاتفریق سخت کارروائی کرنے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ 

اجلاس میں صوبے کی سطح پر پرائس کنٹرول سیل قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق مہنگائی پر قابو پانے اورعوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے انتظامی افسروں کو مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد ہرصورت یقینی بنانا ہوگا۔ اس سلسلے میں غفلت بر داشت نہیں کی جائے گی۔

 انہوں نے ہدایت کی کہ تحصیل کی سطح پر سہولت بازاروں کو مکمل فعال کیا جائے اور وہاں آٹے اور چینی سمیت دیگر اجناس کی رعائتی نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ آٹے کی مقررہ قیمت پر دستیابی کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دینے کے باوجود اسکی کمیابی انتظامی افسروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، نا قص کارکردگی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کوجوابدہ ہونا پڑے گا۔ دکانوں پر ریٹ لسٹیں نمایاں طور پر آویزں نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ذمہ دار ہوگا۔

مزیدخبریں