کورونا ختم نہیں ہوا، شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں: یاسمین راشد

18 Oct, 2020 | 10:19 AM

Sughra Afzal

نیلا گنبد (سعدیہ خان) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا سے چھٹکارا نہیں ملا،عوام احتیاطی تدابیرکو نہ بھولیں،ماسک کے ساتھ ہی جینا ہوگا۔ 

میوہسپتال میں بصارت کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب  منعقد ہوئی، جس میں چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم، ڈاکٹر باقر سمیت میڈیکل سے وابسطہ افراد شریک ہوئے۔صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کا تقاضہ ہے کہ اپنی ذات کو فراموش کرکے لوگوں کی خدمت کی جائے، حکومت پنجاب کی توجہ شعبہ صحت پر ہے۔

اپوزیشن جلسہ میں کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جلسہ کی ذمہ داری اپوزیشن کی تھی ہمارا کام آگاہی دینا تھا۔

دوسری جانب حسین میموریل ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کی ویلکم اور الوداعی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ کورونا سے ابھی مکمل نجات نہیں ملی دوسری لہر آئی ہوئی ہے ہمیں زیادہ سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے ہم پر اللہ کا احسان ہے کہ اس کو کنٹرول کیا۔امریکہ ،برطانیہ،فرانس ،جرمنی، اٹلی جیسے ممالک نے کورونا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔مجھے سوچ کر خوف آتا کہ ترقی یافتہ ملک کا بجٹ ہم سے سو گناہ زیادہ ہے وہ مقابلہ نہیں کر پا رہے تو ہم کیسے کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزمیں پھرسے اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 641 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز 3 لاکھ 22 ہزار 452 ہوگئی، ملک میں 24گھنٹوں میں کوروناسے مزید 13افراد انتقال کر گئے ،ا ب تک کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد6 ہزار638 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد  1لاکھ 41 ہزار 474، پنجاب میں 1 لاکھ1 ہزار 425 ،خیبرپختونخوا 38ہزار 565 ، اسلام آباد میں 17ہزار 913 اور بلوچستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 15ہزار 644، آزاد کشمیر میں 3 ہزار 398 اورگلگت میں کوروونا مریضوں کی تعداد 4033 تعداد ہوگئی۔ ملک بھر میں ا ب تک کورونا میں مبتلا 3 لاکھ 6 ہزار640 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں