مریم نواز پی ڈی ایم کے دوسرے جلسہ میں شرکت کیلئے کراچی روانہ

18 Oct, 2020 | 02:27 PM

Shazia Bashir

 عمراسلم : نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز پی ڈی ایم کے دوسرے جلسہ میں شرکت کے لئے کراچی روانہ، انہوں نے کہا ہے کہ  عمران خان ہارے ہوئے شخص ہیں، گوجرانوالہ جلسہ کی کامیابی سے حکمران پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کا کراچی میں جلسہ نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کراچی کے لیےروانہ ہو گئیں، عمران خان کی تقریر پر مریم نواز کا کہناتھاکہ ایک ہارے ہوئے شخص کی غصے میں تقریر تھی، میاں نوازشریف نے ان کاذکر تو کیا ہی نہیں، جیلوں کی دھمکیاں کسی اور کو دیں ہم اس سے ڈرنے والے نہیں۔

دوسری جانب  مریم اورنگزیب نےجاتی امرا کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ گوجرانوالہ جلسہ کےبعد عمران خان ،حکومتی وزرا اور کرائےکےترجمانوں کی دم پر پاؤں آگیا ہے،گوجرانوالہ جلسہ کےبعد عمران خان اتنے حواس باختہ ہوگئے ہیں کہ انہوں نےمہنگائی سمیت اپنی نا اہلی کودوبارہ تسلیم کیا،جو آئین کہتا ہے وہ ہم کر رہے ہیں عمران خان نے جو کرنا ہےکر لیں۔ عمران خان کو چیلنج ہے کہ نوازشریف کی تقریر نشرکریں پھرعوام فیصلہ کرے گی کہ کون ٹھیک ہے اور کون غلط۔

مریم نواز جب ایئرپورٹ پہنچی تو شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائی، جبکہ ان کے ہمراہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر،سینیٹر پرویز رشید اورمریم اورنگزیب بھی کراچی کے لیے روانہ ہوں گئے جو پیر کی رات واپس لاہور آئیں گے ، نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور یہ تحریک کامیاب ہو گی۔

مزیدخبریں