ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو بڑا چیلنج

مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو بڑا چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نوازشریف کی تقریر نشرکریں پھرعوام فیصلہ کرے گی کہ کون ٹھیک ہے اور کون غلط۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےجاتی امرا کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ گوجرانوالہ جلسہ کےبعد عمران خان ،حکومتی وزرا اور کرائےکےترجمانوں کی دم پر پاؤں آگیا ہے،گوجرانوالہ جلسہ کےبعد عمران خان اتنے حواس باختہ ہوگئے ہیں کہ انہوں نےمہنگائی سمیت اپنی نا اہلی کودوبارہ تسلیم کیا،جو آئین کہتا ہے وہ ہم کر رہے ہیں عمران خان نے جو کرنا ہےکر لیں۔ عمران خان کو چیلنج ہے کہ نوازشریف کی تقریر نشرکریں پھرعوام فیصلہ کرے گی کہ کون ٹھیک ہے اور کون غلط۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کی تقریر قابل ترس تھی۔وہ جن دوبچوں کی بات کررہے انہوں نے ان کونانی یادکرادی۔ مریم اورنگزیب نےکہا ملک کی معیشت کمزورہوجائے تودفاع بھی کمزورہوجاتاہے۔

عمران صاحب نےتسلیم کیاان کی نالائقی اورچوری کی وجہ سے مہنگائی ہوئی، لیکن انہیں معیشت کی بدحالی، بے روزگاری اور مہنگائی سےکوئی تکلیف نہیں۔عمران صاحب نے تسلیم کیا کہ ان کی نالائقی اور چوری کی وجہ سے آٹا اور چینی مہنگا ہوا۔‎ان کی بے حسی عیاں تھی کہ انہیں عوام کے مسائل کی کوئی تکلیف ہے اور نہ ہی پریشانی۔
مریم اورنگزیب نے کہاہندوستان تب خوش ہوتا ہے جب پاکستان کی معیشت اور دفاع کمزور ہوتا ہے۔‎عمران صاحب کا سیاسی بہروپ آج مکمل اتر گیا، وہ مشرف بن گئے ہیں،نوا شریف کے ایک لفظ کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے کیونکہ وہ آئین کی بات ہے ووٹ کو عزت دو کی بات کی۔
‎فوج کو نوازشریف کا بیانیہ نہیں، عمران صاحب کی نااہلی، نالائقی اور کرپشن کمزور کررہی ہے،‎ملک کی معیشت کمزور ہوجائے تو دفاع بھی کمزور ہوجاتا ہے، ہندوستان تب خوش ہوتا ہے جب پاکستان کی معیشت اور دفاع کمزور ہوتا ہے، ہندوستان تب خوش ہوتا ہے جب کشمیر کا سودا ہوتا ہے۔

نوازشریف شخصیات کی بات کررہے ہیں، عمران صاحب ادارے کی بات کررہے ہیں،‎قوم سمجھتی ہے کہ اداروں اور کرداروں میں کیا فرق ہے؟‎عمران صاحب بائیس سال سے کہہ رہے ہیں کہ فوج مداخلت کرتی ہے،‎عمران صاحب وقت پر شادی کرتے توآج پڑنانا ہوتے، کاش رشتوں کے تقدس اور احترام کو سمجھتے۔

  مریم اورنگزیب کامزید کہناتھا کہ ‎عمران صاحب کو معیشت کی بدحالی، بے روزگاری اور مہنگائی سے تکلیف نہیں،‎ نوازشریف کی تقریر سے عمران صاحب تکلیف نہیں تو ٹی وی پر دکھائیں؟



M .SAJID .KHAN

Content Writer