حفیظ سنٹر ، آگ پر قابو پالیا گیا

18 Oct, 2020 | 11:05 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(حسن خالد)سانحہ حفیظ سنٹر،  14 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا،حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ کی وجہ سے اربوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا، آگ پر قابو پانے کے لئے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور پاک رینجرز سمیت دیگر ادارے مصروف عمل  رہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح چھ بجکر گیارہ منٹ پرریسکیو کو حفیظ سنٹر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران آگ کی شدت میں اس قدر اضافہ ہوا کہ دیکھتے ہی دیکھتے حفیظ سنٹر کی تین منازل سے آگ کی شعلے بلند ہونے لگے۔

آسمان پر دھوئیں کے بادل منڈلانے لگے، جب آگ بے قابو ہو گئی تو سرکاری مشینری متحرک ہوئی لیکن اس وقت تک تاجر برادری کی جمع پونجی ان کی آنکھوں کے سامنے نذر آتش ہو چکی تھی۔ وہ بے بسی کی تصویربنے زندگی بھر کی محنت کو جلتا دیکھتے رہے۔

ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کاعمل جاری ہے، کولنگ کے عمل کو کچھ گھنٹے لگیں گے۔ فوج سمیت تمام متعلقہ اداروں نے مل کرکام کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں 6 بجکر 11 منٹ پر کال آئی تھی، اندازے کے مطابق آگ اس سے 3 گھنٹے قبل لگی تھی۔

ڈی جی ریسکیو کا کہنا تھا کہ یسکیورز نے عمارت کے چاروں اطراف سے فائرفائٹنگ کی۔ 30 فیصد عمارت کو نقصان پہنچا ہے، اگلی دکانوں کو نقصان پہنچا پچھلے حصے پر آگ نہیں پہنچی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 25 لوگوں کو ریسکیو کیا ہے۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ عمارت میں ہائڈرنٹ نہیں تھے، عمارت میں فائرالارم ہوتا تو اتنا نقصان نہ ہوتا۔   

مزیدخبریں