عائشہ عمر کا بڑی غلطی کا اعتراف

18 Oct, 2020 | 12:32 AM

Malik Sultan Awan

ڈیفنس (زین مدنی )معروف فنکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ ایک حادثے نے میری زندگی بدل دی‘ حسد کرنے والے مجھ سے بہتر پیار کرتے ہیں‘ جیلیسی میں بھی پیار چھپا ہوتا ہے۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ ان کی کچھ مجبوریاں ہیں جن کی وجہ سے وہ بہت زیادہ فلموں اور ڈراموں میں کام نہیں کرسکتیں۔ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ ابھی بھی ایکسیڈنٹ کے کچھ زخم باقی ہیں، انہیں ایکسیڈنٹ سے قبل بالکل نہیں معلوم تھا کہ بے چینی کیا ہوتی ہے، وہ لوگوں سے سنتی تھیں تو عجیب لگتا تھا لیکن جب خود پر گزری تو بے چینی کا مطلب سمجھ میں آ یا۔

 عائشہ عمر نے اپنے کچھ فیصلوں میں غلطی کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ انہوں نے دو تین فلمیں چھوڑ دیں تھیں، جس کا انہیں افسوس ہے۔ عائشہ عمر کے مطابق ان کی ایک فلم رہبرا بدقسمتی سے مکمل نہیں ہو سکی تھی، لیکن اب اس فلم کی شوٹنگ شروع ہورہی ہے۔ عائشہ عمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اداکاری، گلوکاری ،ماڈلنگ اور کمپیئرنگ سب کام کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بہت باتیں کرنے کو دل چاہتا ہے تو کمپیئرنگ کرنے لگتی ہوں اور جب موسیقی کے رنگ بکھیرنے کو جی چاہتا ہے تو گانا شروع کر دیتی ہوں،لیکن اب میری ساری توجہ فلموں اور ڈراموں پر ہوگی۔عائشہ عمر کی حال ہی میں مصر میں ایک ایونٹ کے دوران تصاویر کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

عائشہ عمر نے اپنی تصویروں پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حسد کرنے والے مجھ سے بہتر پیار کرتے ہیں، جیلیسی میں بھی پیار چھپا ہوتا ہے میں اس کو بھی انجوائے کرتی ہوں۔

مزیدخبریں