احمد شہزاد کے مداحوں کیلئے اچھی خبر

18 Oct, 2020 | 12:22 AM

Malik Sultan Awan

(حافظ شہباز علی) کرکٹر احمد شہزاد مکمل فٹ ہوگئے، قائد اعظم ٹرافی میں سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے آئندہ ہفتے کراچی جائیں گے۔

احمد شہزاد دائیں ہاتھ کی انجری کے باعث چار ماہ کرکٹ سے دور رہے, احمد شہزاد کا کہناتھا کہ مکمل فٹ ہوں، قائد اعظم ٹرافی کے لئے کراچی جا رہا ہوں، کرکٹ میں واپسی کے لئے بہت بےچین ہوں، امید ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں فارم اور فٹنس ثابت کر کے کم بیک کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر نے بحالی پروگرام کے دوران میری بڑی مدد کی ،بیٹنگ کے دوران اب مجھے کسی درد کا سامنا نہیں ہے۔

یاد رہے کہ احمد شہزاد  انجری کے باعث نیشنل ٹی 20کپ میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔

مزیدخبریں