ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سے فارغ کر دیا

پی سی بی نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سے فارغ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ  نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سے فارغ کر دیا، اظہرعلی ٹیسٹ اور بابراعظم کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان نامزد کردیا گیا، سرفراز احمد کا دونوں کپتانوں کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔

سری لنکا کی کمزور ٹیم کے ہاتھوں ٹی ٹونٹی سیریزمیں کلین سویپ شکست اور بطور کھلاڑی ناقص کارکردگی سرفراز احمد کی کپتانی لے گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کی قیادت  سے فارغ کر دیا۔ پی سی بی نے2019 اور 2020 کرکٹ سیزن کیلئے اظہرعلی کو ٹیسٹ کپتان جبکہ 2020 میں آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی تک کیلئے دنیا کے نمبر ون ٹی ٹونٹی بلے باز بابر اعظم کوٹی ٹونٹی ٹیم  کا کپتان مقررکردیا۔

بابر اعظم اور اظہرعلی کی بطورکپتان پہلی اسائنمنٹ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اورٹی ٹونٹی سیریز ہوگی، پاکستان کرکٹ بورڈ نائب کپتان کے تقرر کا اعلان آئندہ چند روز میں کرے گا۔

اس اہم سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان21 اکتوبر کو کیا جائے گا، کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ‏پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات تھی اور میں اظہرعلی اوربابراعظم  کیلئے نیک تمناؤں کاا ظہار کرتا ہوں، سابق کپتان نے اس سفرمیں ساتھ دینے پر میں اپنے کوچز، ساتھی کھلاڑیوں اورسلیکٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مصدقہ ذرائع  کے مطابق کوچز رپورٹ میں سرفراز احمد کے اعتماد اور فیصلہ سازی میں کمی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سندھ کی قیادت سے اچانک علیحدگی سرفراز احمد کی کپتانی سے چھٹی کا باعث بنی۔

Shazia Bashir

Content Writer