پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جعل سازوں اور ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑی کارروائی   

18 Oct, 2018 | 08:13 PM

Shazia Bashir

عمران یونس: فوڈ اتھارٹی کی جعل سازوں اور ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی، بند روڈ پر مختلف برانڈز کی جعلی لیبلنگ، غیر معیاری بوتلیں تیار کر نے والا پروڈکشن یونٹ سربمہر کر دیا گیا۔ ایم ایم عالم روڈ پر ریسٹورنٹ اور رحمان پورہ میں سویٹس اینڈ بیکرز کو سیل کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ابوبکر کالونی، بند روڈ پر مختلف برانڈز کی جعلی لیبلنگ والی بوتلیں تیار کر نے والا پروڈکشن یونٹ سیل کر دیا. متعلقہ یونٹ میں نان فوڈ گریڈ میڑیل سے بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق غیر معیاری اشیاء خورونوش تیار کرنے والوں کے لیے معروف کمپنیوں کی لیبلنگ کی نقل بھی بنائی جاتی تھی، پی ایف اے ٹیموں کی جانب سے مارکیٹ میں جعلی لیبل پکڑ کر غلط لیبلنگ سپلائی کے نیٹ ورک کا سراغ لگایا گیا۔ 2 ہزار تیار پلاسٹک بوتلیں، بھاری مقدار میں جعلی لیبلز، لیبلنگ مشین اور بوتلیں بنانے والی مشینیں ضبط کر لی گئیں۔

فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ایم ایم عالم روڈ پر بھی کارروائی کی اور ٹسکنی کورٹ یارڈ ریسٹورنٹ کو زائدالمعیاد بریڈ اور آئس کریم کی موجودگی، صفائی کے ناقص انتظامات، کولڈ سٹور میں کھڑے پانی اور حشرات کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا۔ لیاقت سویٹس اینڈ بیکرز رحمان پورہ کھلے رنگوں، مضر صحت کیمیکلز، مصنوئی فلیورز، کھلے کوڑا دان، حشرات کی بھرمار، ورکرز کی ذاتی صفائی اور میڈیکل کی عدم موجود گی پر سیل کر دیا گیا۔                 

مزیدخبریں