سکینڈل کوئین اداکارہ میرا ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئیں

18 Oct, 2018 | 02:51 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) سکینڈل کوئین اداکارہ میرا پھر مشکل میں پھنس گئیں، عتیق الرحمان نے نکاح پر نکاح کا کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق عتیق الرحمان نے نصیراحمد ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کی عدالت میں فلمسٹار میرا کیخلاف نکاح پر نکاح کا کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سول عدالت نے میرا کو عتیق کی بیوی قرار دیا ہے، عدالت میں میرا کیخلاف نکاح پر نکاح کا کیس زیر التوا ہے، میرا کیخلاف کیس دوبارہ کھول کر نکاح پرنکاح کی سزا دی جائے۔ عدالت نے درخواست پر کیس دوبارہ ریکارڈ روم سے طلب کرلیا اور درخواست گزار عتیق کے وکیل کو 25 اکتوبر کو بحث کی ہدایت کر دی۔

مزیدخبریں