نواز، مریم اور صفدرکا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئےدرخواست دائر

18 Oct, 2018 | 02:05 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی42) سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائر صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں مقامی وکیل ایڈووکیٹ عامرظہیر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزدای مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائر صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے ای سی ایل سے متعلق حکم نامے کی کاپی طلب کر رکھی ہے جبکہ وزارت داخلہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی کاپی فراہم نہیں کر رہا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت وزارت داخلہ کو کاپی فراہم کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں