وزیراعظم عمران خان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

18 Oct, 2018 | 11:56 AM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی این اے 95 میانوالی سے کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت، الیکشن ٹربیونل نے عمران خان سمیت دیگر فریقین کو دوباہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے وزیر اعظم کے مدمقابل امیدوار عبدالوہاب بلوچ کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی۔ وزیراعظم کی جانب سے بابر اعوان اور شاہد نسیم گوندل نے وکالت نامہ جمع کرایا۔ درخواستگزار کی جانب سے وکیل مبین قاضی نے دلائل دیئے۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ انتخابی عذداری میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی اور ان کے انتخابات لڑنے پر اعتراضات اٹھائے گئے۔ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے بچوں کے بارے میں تمام معلومات فراہم نہیں کی، سیتا وائٹ کے بطن سے پیدا ہونے والی ٹیریان وائٹ عمران خان کی بیٹی ہے، عمران خان ٹرائن کی گارڈین شپ لے چکے ہیں،  بین الاقوامی میڈیا بھی انہیں باپ قرار دے چکا ہے۔ عمران خان پوری قوم کے سامنے جھوٹ بول کر صادق اور امین نہیں رہے۔اور انہوں نے الیکشن ایکٹ 2017ء پر عملدرآمد نہیں کیا۔

 درخواست گزار نے استدعا کی کہ عمران خان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے اور حلقہ این اے 95 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں