(زین مدنی) بھارتی فلم نمستے انگلینڈ کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پا س کردیا۔ فلم آج شہر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
سٹی 42 کے مطابق امپورٹ پالیسی کے تحت بھارتی فلم نمستے انگلینڈ کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے اراکین نے دیکھنے کے بعد پاس کرتے ہوئے عام نمائش کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ جس کے بعد فلم کو آج سے شہر کے 30 سے زائد سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
فلم کی کاسٹ میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور رومانٹک کہانی سے بھرپور فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب کے تحت ریلیز کیا جائے گا۔