آرگینگ گاجریں کھانا پڑ گیا مہنگا،ایک شخص ہلاک درجنوں بیمار

18 Nov, 2024 | 11:35 PM

سٹی 42: ایک  پنجابی مقولہ ہے ’جیناں نے کھادیاں گاجراں انہاں دے ٹیڈ پیر‘ یعنی جس نے گاجریں کھائیں ان کے پیٹ میں درد ہی ہوا ۔امریکا میں آرگینک گاجروں کے استعمال سے چھوٹی آنت کا انفیکشن پھوٹ پڑا۔

امریکی میڈیا کے مطابق آرگینگ گاجریں کھانے سے چھوٹی آنت کے انفیکشن ایکولی کا شکار ہوکر ایک شخص ہلاک جبکہ درجنوں بیمار ہوگئے۔  انفیکشن سے امریکا کی 18 ریاستیں متاثر ہوئیں اور  اب مارکیٹوں سے آرگینگ گاجروں کے مشہور برانڈز کی مصنوعات ہٹا لی گئیں ہیں، یہ آرگینک گاجریں 14 اگست سے 23 اکتوبر تک فروخت کی گئیں تھیں ۔انفیکشن سے متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر نیو یارک، منیسوٹا اور واشنگٹن کے رہائشی ہیں، سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے لوگوں کو متاثرہ گاجروں کو پھینک دینے کی ہدایت کی ہے۔ اس لیے یہاں یہی مقولہ درست ثابت ہو رہا ہے کہ جیناں نے کھادیاں گاجراں انہاں دے ٹیڈ پیر،  واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا میں نجی فاسٹ فوڈ چین کے مشہور برگر سے ایکولی پھیلنے لگا تھا جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور 100 سے زائد بیمار ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں