سٹی 42: بنوں میں احمد زئی سب ڈویژن سے نامعلوم افراد نے 7پولیس اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغوا کرلیا۔
نامعلوم افراد نے روچہ چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا,یہ واقعہ بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ احمد زئی سب ڈویژن میں پیش آیا ہے ,پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور مغویوں کی تلاش جاری ہے