سدھو موسے والا اور بابا صدیق کے قتل میں ملوث گینگسٹر گرفتار

18 Nov, 2024 | 10:25 PM

Waseem Azmet

سٹی42:   بابا صدیق، سدھو موسے والا کا قاتل اور سلمان خان کے گھر پر  فائرنگ کا ملزم گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی انمول بشنوئی امریکہ کے کیلیفورنیا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 انمول بشنوئی کو پیر 18 نومبر 2024 کو امریکہ میں حراست میں لیا گیا۔ انمول جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کا مفرور بھائی ہے جو خود بھی ایک گینگسٹر  ہے اور اپنے خلاف کئی سنگین مقدمات میں بھارت کو مطلوب ہے۔

وہ ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل ہندوستان سے مفرورتھا اور لارنس بشنوئی کے ذریعے چلائے جانے والے مجرمانہ نیٹ ورک کا ایک اہم حصہ تھا۔ درحقیقت کہا جاتا ہے کہ اپنے بھائی لارنس بشنوئی  کی گرفتاری کے بعد وہ  "بشنوئی گینگ" کے نام سے مشہور  کرائم سنڈیکیٹ کا انچارج تھا۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق، اس ماہ کے شروع میں انمول کے خلاف ایک ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔

 12 اکتوبر 2024 کو ممبئی میں سینئر این سی پی لیڈر بابا صدیق کو گولی مار کر ہلاک کئے جانے کے بعد ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نےانمول بشنوئی کی گرفتاری اور اس  کی حوالگی کے لیے کارروائی شروع کرن دی تھی۔ اس  کے چند ہفتوں بعد آج 18 نومبر کو اس کو امریکہ کی سٹیٹ ٹیکساس مین ہفتھکڑی لگ گئی۔

 وہ قتل کے اہم ملزموں میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ، وہ اداکار سلمان خان کی باندرہ رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے اور مئی 2022 میں مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل سے بھی جڑا ہوا ہے۔

مذکورہ دو معاملات کے علاوہ، انمول کو قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے ذریعہ درج دو مقدمات اور 18 دیگر مجرمانہ مقدمات کا سامنا ہے۔

این آئی اے نے حال ہی میں انمول بشنوئی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں