سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کے بانی راہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ خیبرپختون خوا سے آنے والی خبروں سے یہ تاثر ملتا ہے کہ پی ٹی آئی اب سنجیدہ سیاسی جماعت کے بجائے 'سوپ اوپرا' (Soap Opera) بن چکی ہے جس کی ہر نئی قسط گزشتہ سے زیادہ چٹ پٹی بنانے کی کوشش کی جاتی ہے اور لوگ بیتابی سے اس کا انتظار کرتے ہیں۔
اکبر ایس بابر نے پیر کی شام اپنے بیان میں کہا، یہ الگ بات ہے کہ نہ ختم ہونے والا یہ 'ڈرامہ' میڈیا کی زینت اور پی ٹی آئی کی ذلت و تباہی کا باعث بن رہا ہے۔ "ووٹ بینک" کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے کیش کرانے والوں کو اس کا کوئی احساس نہیں۔