سٹی 42: پنجاب میں فضا کی آلودگی میں کمی کا اعتراف کرتے ہوئے پنجاب کی حکومت نے ریسٹورنٹس پر پابندی میں نرمی کر کے ریسٹورنٹس کو رات دیر تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی، ٹیک اووے کی سہولت اب رات بھر برقرار رہے گی۔
فضا میں بہتری کے بعد ریسٹورنٹس پرپابندی میں نرمی کردی گئی ۔ ان ڈور ڈائننگ ریسٹورنٹس اب رات 10بج تک کھلے رہیں گے۔ کھلی فضا مین کرسیاں بچھا کر گاہکوں کو کھانا کھلانے پر پابندی برقرار رہے گی۔ ریسٹورنٹس سے کھانا خرید کر گھر لے جانے کی سہولت اب ساری رات میسر رہے گی۔
انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عمران حمید شیخ نے ریسٹورنٹس کو رات دس بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن پیر کی شام جاری کیا۔