راؤ دلشاد:صوبے بھر میں ٹماٹر کی قلت اور بڑھتی ہوئی قیمت پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے ہنگامی اقدامات کرلیے ۔
سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ آج ٹماٹر کی 29گاڑیاں لاہور پہنچ جائیں گی،ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں5سے10 روپے کمی متوقع ہے، ٹماٹر کی کمی سوات اور بدین میں فصل خراب ہونےسے ہوئی،ٹماٹر کی کمی موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہوئی،پنجاب حکومت ایران سے ٹماٹر منگوانےکیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ طلب ورسد میں فرق کے باعث ہوا،ایران سے7اورسندھ سے بھی ٹماٹر کا ایک ٹرک آج پہنچا ہے،ایران کا ٹماٹر اضافی اخراجات کی وجہ سے مہنگا پڑتا ہے،سندھ سے ٹماٹر کی فصل دسمبر میں کثیر تعداد میں لاہور پہنچے گی، دسمبر میں ٹماٹر کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک کمی متوقع ہوگی۔
ٹماٹر کی قلت ِ؛ پنجاب حکومت ایران سے ٹماٹر منگوانےکیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، سلمیٰ بٹ
18 Nov, 2024 | 06:38 PM