ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پوپ فرانسس کا غزہ میں اسرائیلی حملوں پر نسل کشی کا سوال اٹھانا اسرائیل کیلئے اہم؟

 پوپ فرانسس کا غزہ میں اسرائیلی حملوں پر نسل کشی کا سوال اٹھانا اسرائیل کیلئے اہم؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  رومن کیتھولک مسیحیوں کے سربراہ  پوپ فرانسس نے اسرائیل کے اقدامات کو 'غیر اخلاقی' قرار دے دیا اور ان اقدامات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا.

پوپ فرانسس نے اس بات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے کہ آیا غزہ میں اسرائیل کے حملے نسل کشی ہیں، پوپ کے جوبلی سال سے قبل ایک آنے والی نئی کتاب کے اتوار کو  کچھ  اقتباسات جاری کئے گئے۔ اس کتاب میں شامل ایک تحریر  کے مطابق۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پوپ فرانسس نے کھل کر غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے اقدامات پر نسل کشی کے الزامات کی تحقیقات پر زور دیا ہے۔ دنیا بھر میں تقریباً 1.3 بلین بپتسمہ یافتہ کیتھولک مسیھیوں کے سربراہ کی رائے ان سب پر اثر انداز ہوتی ہے، اسرائیل کے میڈیا  میں یہ بات کی جا رہی ہے کہ اسرائیل کو  پوپ فرانسس کے ان تبصروں کو کتنی سنجیدگی سے لینا چاہیے؟