ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب چھوٹے اور درمیانہ سائز کی ٹرانسپورٹ کیلئے پالیسی بناؤ؛ جسٹس شاہدکریم کا ایک اور حکم

 اب چھوٹے اور درمیانہ سائز کی ٹرانسپورٹ کیلئے پالیسی بناؤ؛ جسٹس شاہدکریم کا ایک اور حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو حکم دیا ہے کہ لاہور میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی پبلک ٹرانسپورٹ کی کیلئے پالیسی بنائی جائے، عدالت نےحکم دیا کہ موٹر سائیکلوں  کو بیڑی پر منتقل کیا جائے۔

 جسٹس شاہدکریم نے سموگ کے تدارک کیلئے درخواستوں کا گزشتہ سماعت کےتحریری حکم میں قرار دیا  کہ موٹر سائیکلوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔ جسٹس شاہد کریم نے الیکٹرک بسوں کی خریداری کو احسن اقدام ہتسلیم کیا ۔

حکم مین جسٹس شاہد کریم نے لکھا  کہ ددرخت لگانے کیلئے حکومت کونئی اراضی حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل نے ایسے علاقوں کی نشاندہی کی ہے، جہاں درخت لگائے جا سکتے ہیں۔ جج نے یہ بھی لکھا کہ  حکومتی پلان کے مطابق جی ٹی روڈ، ملتان روڈ اور فیروزپورروڈ پرموجود صنعتی یونٹس کوانڈسٹریل اسٹیٹ میں منتقل کیا جائےگا۔