سٹی 42: اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں سیاسی جماعتیں اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتی ہیں۔احتجاج کے باعث اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے۔امن و امان کو بحال رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔اسلام آباد بلخصوص ریڈ زون میں دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔اسلام آباد میں جلسے جلوسوں اور مجالس پر مکمل پابندی ہو گی۔دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 2 ماہ تک ہو گا۔