سٹی 42: آرگنائزڈکرائم یونٹ کےتھانیدارکی زیرحراست ملزم پرتشددکی آڈیومنظرعام پرآگئی
پولیس ذرائع کے مطابق اےایس آئی کامران نےراج گڑھ سےعثمان نامی نوجوان کو حراست میں لیا ، اےایس آئی ملزم کی رہائی کےبدلےرشوت کامطالبہ کرتارہا ،زیرحراست نوجوان کی بہن نےوجہ جاننےکےلیے فون کیا توپولیس اہلکارفون پرملزم کوتشددکانشانہ بنانےکی آوازیں سنواتارہا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ آڈیوسامنےآنےپراہلکارکیخلاف اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ آڈیوسچ ثابت ہوئی تومحکمانہ کارروائی ہوگی
،ایف آئی آر کے مطابق اےایس آئی نےافسران کےنوٹس میں لائےبغیرنوجوان کوحراست میں لیا ،معاملےکی انکوائری جاری ہے