سموگ میں کمی:کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

18 Nov, 2024 | 03:22 PM

راؤ دلشاد:لاہور،ملتان ڈویژن کے علاوہ دیگر اضلاع کے تعلیمی ادارےکل سےکھولنےکافیصلہ کر لیا گیا۔
سینئروزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہوراورملتان ڈویژن میں تاحال تعلیمی ادارےبندرہیں گے،مشرقی ہواؤں کے رخ ، رفتار میں تبدیلی سےسموگ صورتحال بہترہو گئی۔سکول پونے9بجےسےپہلےنہیں کھلیں گے۔
 نوٹیفکیشن کے مطابق تمام طالبعلم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے،آؤٹ ڈور سپورٹس و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی،جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے۔سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہو گی۔

ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش سےپنجاب کےزیادہ تراضلاع میں فضا کا معیار بہتر ہوا ہے۔
 
 
 
 

مزیدخبریں