ملک اشرف : دفعہ 144 کے ممکنہ نفاذ کے خلاف شہری نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ دفعہ 144 کا نفاذ سیاسی سرگرمی کو محدود کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے، اور پہلے کی طرح دفعہ 144 کو جواز بنا کر گرفتاریاں کی جائیں گی۔
شہری منیر احمد نے اپنے وکیل اظہر صدیق کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ ایک متفرق درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت سیاسی اجتماع کو روکنے کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ بار بار کر رہی ہے ،اور اب پھر دفعہ 144 کا نفاذ کیا جا سکتا ہے۔درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ دفعہ 144 کا نفاذ سیاسی سرگرمی کو محدود کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے، اور پہلے کی طرح دفعہ 144 کو جواز بنا کر گرفتاریاں کی جائیں گی۔ درخواست میں یہ نکتہ بھی اُٹھایا گیا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو سیاسی سر گرمی میں حصہ لینے کا حق ہے، لیکن اسے دفعہ 144 کے ذریعے محدود کر دیا جاتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو دفعہ 144 کے نفاذ سے روکا جائے۔
دفعہ 144 کے ممکنہ نفاذ کے خلاف شہری نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
18 Nov, 2024 | 01:29 PM