ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حادثہ یا مجرمانہ غفلت؟چلڈرن ہسپتال کے پارک میں کھلا مین ہول تین سالہ بچے کی زندگی نگل گیا

حادثہ یا مجرمانہ غفلت؟چلڈرن ہسپتال کے پارک میں کھلا مین ہول تین سالہ بچے کی زندگی نگل گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:چلڈرن ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث3 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

چونیاں کا رہائشی 3 سالہ باسم 2 روز قبل چلڈرن ہسپتال آیا تھا،ہسپتال کے پارک میں کھیلتے ہوئے باسم کھلے مین ہول میں گر گیا۔پولیس نے دفعہ 174 کی کاروائی کرتے ہوئے لاش  والدین کے حوالے کر دی۔

والدین نے پولیس کو دیے گئے بیان میں واقعے کو حادثہ قرار دیدیا اور کہا کہ بچے کی ہلاکت اتفاق تھا۔

 دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےسیکرٹری ہیلتھ سےرپورٹ طلب کرلی،وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ  ہسپتال میں مین ہول کا کھلا ہونا مجرمانہ غفلت ہے۔