جنید ریاض :انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو دوسرا سالانہ امتحان،فزکس کا پیپر دیتے ہوئے 2 جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات جاری ہیں۔کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے مختلف امتحانی سنٹرز پر چھاپے مارے،فزکس کا پیپر دیتے ہوئے 2 جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔جعلی امیدوار محمد شفیق اعجاز امتحانی سنٹر میں ضیاء الرحمن کی جگہ پیپر دے رہا تھا۔دوسری جانب ایک اور جعلی امیدوار محمد ناصر لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں سفیرعباس کی جگہ پیپر دےرہا تھا۔کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کےمطابق امیدواروں کیخلاف یو ایم سی کیس بنادیا گیا ہے جبکہ دونوں جعلی امیدواروں کیخلاف مقدمہ درج کروانے کے بعد پولیس کے حوالے بھی کردیا گیاہے ۔