ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کی فیسوں میں کمی کا مطالبہ

 تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کی فیسوں میں کمی کا مطالبہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نےلاہورسمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کی فیسوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا،اس حوالے  سے وزیر اعلی اور وزیر تعلیم کے نام خط بھیجوا دیا۔
آل پاکستان پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکز صدر شبیر احمد ہاشمی کیجانب سے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امتحانات کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔ صدر شبیر احمد ہاشمی کا کہنا تھا کہ امتحانات کو ماہ رمضان کے بعد منعقد کیا جائے۔سرٹیفیکیٹ کی فیس ساڑھے پانچ سو سے بڑھ کر 1 ہزار روپے کردی گئی۔

صدر شبیر ہاشمی نے مزید کہا کہ امتحانی فیس میں سپورٹس فنڈ نکالا جائے۔میٹرک کے امتحانات کے لیے داخلہ فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے جبکہ پروسیسنگ فیس میں بھی کمی کی جائے۔