سپیشل الاؤنس نہ دینے کا معاملہ ،چیف سیکرٹری پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پرپیش ہونے کا حکم

18 Nov, 2024 | 11:52 AM

Ansa Awais

ملک اشرف : پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ٹریننگ کرنیوالےاہلکاروں کو سپیشل الاؤنس نہ دینے کا معاملہ ،لاہورہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو توہین عدالت کی درخواست پرپیش ہونے کا حکم دے دیا ،عدالت نےچیف سیکرٹری کو آئندہ سماعت پر جواب سمیت ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

جسٹس محمدساجدمحمود سیٹھی نے محمدشعیب ظفرسمیت200 سے زائد ملازمین کی درخواست پرسماعت کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل انس غازی جبکہ درخواستگزاروں کی جانب سے حافظ طارق نسیم ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا پیش ہوئے، درخواستگزاروں کے وکلاء نے موقف اختیارکیاکہ سی ٹی ڈی کارپول اہلکاروں کو دوران ٹریننگ الاؤنس نہ دینے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا،عدالت نے چیف سیکرٹری کو درخواستگزاروں کا موقف سن کر درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا،چیف سیکرٹری نے ٹریننگ کو جواز بناتے ہوئے ان کی الاؤنس دینے کی استدعا مستردکردی، سی ٹی ڈی اہلکاروں کا یہ ٹریننگ نہیں بلکہ پروموشن کورس ہے، چیف سیکرٹری نے معاملے کو خود دیکھنے کے بجائے سیکشن افسرپرانحصار کیا، لاءافسر نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ چیف سیکرٹری نے قانون کے مطابق درخواستگزاروں کا موقف سن کرفیصلہ کیا، عدالت نے فریقین کے وکلاء کا موقف سننے کے بعد چیف سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
 

مزیدخبریں