ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   بیروت: اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ترجمان شہید

   بیروت: اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ترجمان شہید
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے ترجمان شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز بیروت کے ایک رہائشی علاقے پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید ہوگئے۔

اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے بھی مشیر رہ چکے تھے جب کہ وہ 2014 سے حزب اللہ کے ترجمان کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

 رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے کے وقت محمد عفیف حزب اللہ کی حمایت یافتہ جماعت باتھ پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے حملے سے قبل کسی بھی قسم کی وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی۔

لبنان کی وزارت صحت کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فضائیہ نے راس البنا کے علاقے میں فضائی حملہ کیا جس میں مجموعی طور پر 4 افراد شہید ہوئے۔

اسرائیلی فضائیہ کا کہنا ہےکہ اس نے انٹیلی بیس اطلاعات پر اس علاقے میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے ترجمان کو مارا گیا۔