مرغی کا گوشت سستا ، انڈے مزید مہنگے ہوگئے

18 Nov, 2024 | 11:29 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:  لاہور  کے  سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت مزید 7 روپے کلو سستا ہو گیا جبکہ  انڈوں کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 تفصیلات کے مطابق مرغی کا گو شت 7 روپے فی کلو سستا ہونے کے بعد 490 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز گوشت کی قیمت 497 روپے کلو تھی۔

 زندہ برائلر کی قیمت میں5  روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 338 روپے کا ہو گیا ہے۔

 انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 344 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

 ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 316 روپے کلو، پرچون ریٹ 330 روپے کلو جبکہ برائلر گوشت 475 روپے کلو ہے،گزشتہ روز اسلام آباد میں مرغی کا گو شت 530 روپے کلو تھا۔
 

مزیدخبریں