پاکستان سٹاک ایکسچنج میں تیزی، انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کر گیا

18 Nov, 2024 | 10:57 AM

 ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، سٹاک مارکیٹ میں 95 ہزارپوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ہے۔

 کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچنج زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے جہاں ہنڈریڈ انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 95 ہزار 300 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک 94 ہزار 763 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

مزیدخبریں