زاہد چودھری:محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 56 کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سال اب تک 7451 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 47، لاہور سے 04 جبکہ چکوال سے ڈینگی کے 03 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اٹک اور ملتان سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
تر جمان نے بتایا کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔