ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ریلی سے خطاب کے دوران گووندا کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، ائیر لفٹ سے ہسپتال منتقل

  ریلی سے خطاب کے دوران گووندا کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، ائیر لفٹ سے ہسپتال منتقل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :بالی وڈ اداکار اور شیو سینا کے رہنما گووندا کی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران  طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں ائیر لفٹ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گووندا کو ہفتے کے روز جَلگاؤں میں ایک ریلی کے دوران طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے ایک ہسپتال لے جایا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر گووندا نے ہلکی جسمانی تکلیف کی شکایت کی لیکن جلد ہی انہیں  سینے میں شدید درد اور ٹانگوں میں تکلیف ہوئی تاہم ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں فوری طور پر ائیر لفٹ کے ذریعے ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک گووندا یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے اداکار کی  صحت کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا  گیا جس کی وجہ سے ان کے مداح اور حامی تشویش میں مبتلا ہیں۔