سوشل پلیٹ فارمز پر نفرت پر مبنی اور اینٹی سیمیٹک مواد ہٹایا جانےلگا

18 Nov, 2023 | 11:50 PM

سٹی42: صارفین کی درخواستوں پر فیس بک اور ٹک ٹاک نے غزہ جنگ کے دوران نفرت، اشتعال انگیزی اور اینٹی سیمیٹک مواد پر مبنی متعلق ہزاروں پوسٹ ڈیلیٹ کردیں۔

 کہا جا رہا ہے کہ سات اکتوبر کے بعد سے غزہ جنگ اور اسرائیل  فلسطین کونفلکٹ سے متعلق پوسٹ کئے جانے والے مواد میں بڑے پیمانہ پر  اینٹی سمیٹک اور نفرت پر مبنی مواد والی  پوسٹیں شامل ہیں۔ ایسی پوسٹوں کے خلاف سوشل پلیٹ فارمز کو صارفین کی جانب سے مسلسل شکایات ملنے پر ابتدا میں تو سوشل پلیٹ فارمز نے کوئی خاص ایکشن نہیں لیا تاہم اب کچھ روز سے یہ پوسٹیں ہٹانئی جانے لگی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ فیس بک، انسٹا گرام اور ٹک ٹاک کو ہزاروں شکایات موصول ہوئیں کہ حال ہی میں ان پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی گئی ہزاروں  تحریریں اور آڈیو ویژیول مواد اینٹی سیمیٹک مواد کے زمرہ میں آتا ہے اور ہزاروں پوسٹیں نفرت پر مبنی ( Hate Speech) مواد کے زمرہ میں آتی ہیں۔ قانون کے مطابق اور خود ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے قواعد کے مطابق ایسا مواد پوسٹ نہیں کیا جا سکتا جو کسی مذہب، نسلی، لسانی، ثقافتی گروہ کے خلاف نفرت پھیلانے کا باعث بنے، مزید برآں سوشل پلیٹ فارمز پر حالیہ ڈیڑھ ماہ کے دوران بڑی تعداد میں ظاہر ہونے والی اور بہت بڑے پیمانہ پر پھیلائی جانے والی بعض پوسٹوں کے متعلق فیک نیوز ہونے کی شکایات کی گئی ہیں۔

 اسرائیلی حکام کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی پوسٹیں ہٹانے کی  درخواستوں کی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مزیدخبریں