محمد چاند ملک: ڈسکہ روڈ پر واقع فوم بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکاروں نے برق رفتار کارروائی کر کے آگ پر قابو پالیس اور فیکٹری میں کروڑوں روپے مالیت کی مشینری کو مکمل برباد ہونے سے بچا لیا۔
فیکٹری میں فوم میٹریس بنائیں جاتے تھے۔ آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ نے عمارت کے ایک ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا. ون ون ٹو ٹو کے ریسکیورز نے بروقت پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا ۔اس آرپیشن میں 8 فائر وہیکلز نے حصہ لیا۔
بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے سے 40 لاکھ مالیت کی فوم بنانے والی مشین اور میٹیریل جل گیا۔ آگ پر قابو نہ پایا جاتا تو انتہائی آتشگیر کیمیائی مواد سے بھری فیکٹری سارے کی ساری جل کر خاک ہو جاتی اور 5کروڑ روپے مالیت کا سامان اور مشینری مکمل برباد ہو جاتی۔