سٹی42: پولیس اہلکاروں کے غریب چرواہے سے بکرا چھین کر بھاگ جانے کا سکینڈل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کراچی پولیس چیف کی ہدایت پر بکرا چوری کے الزام میں ملوث پولیس افسر کو گرفتار کر لیا گیا.
پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار انویسٹیگیشن پولیس افسر کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے. غریب چرواہے سےبکرا چھیننے میں ملوث پولیس اہلکاروں کی تلاش کیا جا رہا ہے.
دو دن قبل سی آئی اے کے پولیس اہلکار لاڑکانہ سے کراچی جا رہے تھے، رانی پور کے قریب بکرے چرانے والے نوعمر لڑکےسے بکرا چھین کر فرار ہوگئے۔مقامی لوگوں نے گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے گاڑی کو روک لیا اور گاڑی سے چھینا گیا بکرا برآمد کر لیا۔ بکرا چوری کرنے والوں کی شناخت کراچی کے پولیس اہلکار ہیں۔ جن کےخلاف ہنگورجہ تھانے میں دفعہ 382 دفعہ کے تحت مقدمہ نمبر 114/23 درج کیا گیا۔
اس مقدمے میں اے ایس آئی شوکت علی لانگڑ، اے ایس آئی ہدایت علی انصاری،عامر عباس، اعجاز علی، صاحب خان اور لائق رحمان نامزد،تمام اہلکار کراچی کے علاقے کورنگی کی رہائشی ہیں۔