ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  اگر کوئی سمجھتا ہے کہ زبردستی کسی کو وزیراعظم بنا لیں گے تو یہ غلط فہمی ہے، بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto speech in Peshawar, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آج بھی کوئی سمجھتا ہے وہ زبردستی کسی کو وزیراعظم بناسکتے ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم اس کا مقابلہ کریں گے اور کسی آئی جے آئی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکر زکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو  نے کہا، معیشت کے مسائل حل کرنے کیلئے جیالا وزیراعظم بنانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بطور وزیرخارجہ دن رات محنت کی، ہمارے چند ماہ کا موازنہ ہم سے پہلے کی حکومت سے کریں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کبھی بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، ہماری قیادت کو شہید کیا گیا لیکن اس کے باوجود جیالے آج بھی میدان میں موجود ہیں۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام پرانے سیاستدانوں سے بیزار ہوچکے ہیں، کسی کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنانےکے بجائے نوجوانوں کو موقع دینا چاہیے، اگر آج  کوئی سمجھتا ہے وہ زبردستی کسی کو وزیراعظم بناسکتے ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم اس کا مقابلہ کریں گے اور کسی آئی جے آئی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے عمران خان پر نام لیے بغیر تنقید کی اور ڈرپوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور میں بھی ایسے شخص کو مسلط کیاگیا تھا جس نے نوجوانوں کو سکھایا کہ یو ٹرن لیڈر کی نشانی ہے، تبدیلی کا نام لینے والوں نے تباہی پھیر دی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ  صحت کارڈ کے نام سے بڑا دھوکہ کیا گیا، یہاں صحت کارڈ کے ذریعے فنڈز نجی اسپتالوں کو دیےگئے اور اس اقدام سے سرکاری اسپتالوں کا معیار نیچے گرگیا۔