غیرملکی کرنسی کا غیر قانونی نیٹ ورک پکڑا گیا، بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد

18 Nov, 2023 | 06:57 PM

سٹی42: کراچی میں ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی  کی خرید و فروخت کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا ۔

بولٹن مارکیٹ سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث 2ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے 30سے زائد ممالک کی کرنسی برآمد ہوئی ہے، 

 گرفتار کئے گئےملزمان میں  احمد رضا اور فیضان رضا شامل ہیں، ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ یہ گروہ پرائز بانڈ  کےکاروبار کی آڑ میں اسٹیٹ بینک کی منظوری کے بغیر غیر ملکی کرنسی کی خرید وفروخت کررہا تھا۔

ملزمان کے قبضے سے  پرائز بانڈز، بھارتی ، ایرانی، عراقی، سعودی ریال،قطری ریال، یورو، جرمن ، ناروے سمیت دیگر ممالک کی کرنسی برآمد ہوئی ہے  

 ملزمان کے نیٹ ورک کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ 

مزیدخبریں