( سٹی42)ہری پور میں سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی، نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
گوہر ایوب کے نماز جنازہ میں شیخ رشید احمد ،بابر اعوان ،علی جدون ،یوسف ایوب خان ،اکبر ایوب خان ودیگر شریک ہوئی، نماز جنازہ میں سردار مہتاب عباسی ،راجہ ظفر الحق ،مرتضیٰ جاوید عباسی ،سر انجام خان ،انور سیف اللہ ،سلیم سیف اللہ،ایم پی اے عارف یوسف ،سابق ایم این اے سردار مشتاق خان ،سابق ایم پی اے قاضی محمد اسد،سابق ایم این اے چودھری غلام سرور ،سابق ایم پی اے عماد صدیق،سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کے علاوہ ملک بھر سے سیاستدانوں اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
گوہر ایوب خان کا نماز جنازہ آبائی گاؤں ریحانہ میں ادا کیا گیا ،جسد خاکی کو فیلڈ مارشل ایوب خان اور اہلیہ کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔