ایلون مسک نے نسل کشی کی وکالت کرنے والوں کو  "ایکس" پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا

18 Nov, 2023 | 06:22 PM

سٹی42:  سوشل میڈیا  پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ایکس  (ٹویٹر) پر کسی بھی گروپ کے جینسوسائیڈ کی وکالٹ کرنے والے صارف کو معطل کر دیا جائے گا۔ 

ہفتہ کے روز ایکس پر اپنے آفیشل ہینڈل سے ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے لکھا کہ امید ہے کہ اس بات کو پہلے بھی سب سمجھتے ہیں تاہم میں واضح کر رہا ہوں کہ *کسی بھی* گروپ کی نسل کشی کی وکالت کرنے والے کو اس پلیٹ فارم سے معطل کردیا جائے گا۔

ایلون مسک کی اس پوسٹ کو عمومی طور پر اسرائیل اور حماس کی جاری جنگ کے تناظر میں دیکھا اور سمجھا جا رہا ہے۔اس پوسٹ کے جواب میں بہت سے صارفین نے بعض ایکس یوزرز کی نشان دہی بھی کی جو ان کی دانست میں کسی نسلی گروہ کی نسل کشی کی حمایت یا وکالت کر رہے ہیں۔ 

ایلون مسک نے آج ہفتہ کے روز ہی ایکس پر  ایک یوزر کی پوسٹ کے جواب میں لکھا کہ  ہاں، "ڈی کالونائزیشن" کا مطلب لازمی طور پر یہودی نسل کشی ہے، اس طرح یہ کسی بھی معقول شخص کے لیے ناقابل قبول ہے۔ اس پوسٹ کے بعد انہوں نے اپنے خیال کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ جیسا کہ میں نے اس ہفتے کے اوائل میں کہا تھا، "ڈی کالونائزیشن"، "دریا سے سمندر تک" اور اسی طرح کی دوسری نرم الفاظ میں ملفوف  باتیں لازمی طور پر نسل کشی کا اشارہ دیتی ہیں۔

انتہائی تشدد کے لیے واضح  طور پراکسانے والے پیغامات ہماری سروس کی شرائط کے خلاف ہیں اور اس کے نتیجے میں معطلی ہو گی۔

مزیدخبریں