انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتار

18 Nov, 2023 | 04:39 PM

Ansa Awais

( سٹی42) کوئٹہ میں ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ کے احکامات پر چھاپہ مار ٹیم نے ملزم شہزاد حسین کو ڈاکٹر بانو روڈ کوئٹہ سے گرفتار کیا۔ ملزم آل ہارون ٹریول کے نام سے غیر رجسٹرڈ ایجنسی چلا رہا تھا۔ چھاپہ مار ٹیم میں ایس ایچ او راجہ شہزاد محمود، سب انسپیکٹر زاہد گل، کانسٹیبل کیلاش اور رضا شامل ہیں۔ 

  گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا۔ ملزم بغیر لائسنس کے سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں پاسپورٹس وصول کر رہا تھا جبکہ ملزم نے  متعدد شہریوں سے بیرون ملک یو اے ای اور برطانیہ ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بھی بٹورے تھے۔چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں