ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کے ویزہ درخواستوں میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کرلیا

الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کے ویزہ درخواستوں میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی مبصرین کے ویزوں کے حصول کی درخواستوں میں  ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب  وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا، غیر ملکی مبصرین کے لیے ویزے کی توسیع کی تاریخ 15 نومبر کی بجائے  15 دسمبر کر دی گئی، ویزہ درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں   توسیع کا فیصلہ ایکشن پلان پر وزراتی اجلاس میں ہوا۔

 مراسلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام متعلقہ وزراتوں کو ہدایات جاری کر دی گئی، غیر ملکی مبصرین کے لیے ویزےکی توسیع کی تاریخ 15 نومبر کی بجائے  15 دسمبر کر دی گئی، وزرات خارجہ 15 دسمبر تک بیرون ملک مشن سے رابطہ کر سکتی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ غیر ملکی مبصرین کو پاکستان آنے کے مواقعے فراہم کرنا ہے۔

 مراسلہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی مبصرین کو  دعوت نامہ جاری کیا جا چکا ہے، غیر ملکی مبصرین کو ویزے کے جلد حصول کے لیے وزرات خارجہ کے پاکستان آن لائن پورٹل پر کوائف جمع کروانے ہوں گے۔

 خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 8 فروری کو کروانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer