امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات

18 Nov, 2023 | 04:08 PM

Ansa Awais

( سٹی42) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

  ملاقات میں پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری نے بھی شریک کی۔امریکی سفیر اور جہانگیر ترین نے ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور اکنامک ریفارمز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ امریکی سفیر اور آئی پی پی کی قیادت کے درمیان آئندہ عام انتخابات کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔جہانگیر ترین نے انسانی حقوق کے حوالے سے  بھی اپنا مؤقف امریکی سفیر کے سامنے رکھا۔ 

 اُن کا کہنا تھا کہ آئی پی پی قیادت بھر پور انداز سے اپنی انتخابی اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرچکی ہے، آئی پی پی عام انتخابات کے لیے تیار ہے۔جس پر امریکی سفیر نے پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کے استحکام کے لئے اپنے بھر پور عزم کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں