ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں عمر قید یا سزائے موت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

 چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں عمر قید یا سزائے موت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

 چیف جسٹس عامر فاروق نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت مسترد کرنے پر 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

 عدالت کے جاری کردہ تحریری فیصلے کے مطابق جرم پر ابھارنے ، جرم کی سازش یا معاونت کرنے والے کو مرکزی جرم کرنے کی طرح ہی دیکھا جائے گا ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر لگی دفعات میں عمر قید سزائے موت ہے شاہ محمود قریشی کو اسی تناظر میں دیکھا جائے گا ،بلا شبہ ضمانت سزا روکنا نہیں لیکن عمر قید سزا موت کے ملزمان کو عدالتیں ضمانت دیتے احتیاط سے کام لیتی ہیں ۔

 تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اس قسم کے کیسز میں جب تک معقول وجہ موجود نا ہو ضمانت نہیں دی جا سکتی ،ٹرائل پہلے ہی شروع ہے مناسب بیلنس ٹرائل کورٹ جلد ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت سے ہی حاصل ہو سکتا ،248 کا استثنیٰ صرف آفیشل ڈیوٹی کے لیے ہے شاہ محمود قریشی پر جلسہ میں تقریر کا الزام ہے ،شاہ محمود قریشی پر 27 مارچ کی جو جلسہ تقریر کا الزام ہے وہ آفیشلی ڈیوٹی میں نہیں آتا ،عدالت ضمانت مسترد کرکے ہدایت کرتی ہے ٹرائل کو چار ہفتے میں مکمل کیا جائے۔