(طیب سیف) مری جانے والوں کے لیے اچھی خبر، انتظامیہ نے موٹر سائیکل پر مری جانے کی اجازت دی دے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے بھارہ کہو بائی پاس کو موٹر سائیکل سواروں کے لیے کھول دیا، اب موٹرسائیکل سواری کے شوقین افراد موٹرسائیکل پر ہی مری جا سکیں گے، اسسٹنٹ کمشنر انیل سعید نے اپنی نگرانی میں موٹر سائیکل سواروں کو بائی پاس پر جانے دیا۔
موٹر سائیکل سواروں کے لیے حد رفتار اور دیگر حفاظتی اقدامات لازمی قرار دے دیے گئے ، اس سے پہلے بائی پاس پل کو صرف چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ بھارہ کہو بائی پاس پر ہیوی ٹریفک چلانے کے بھی انتظامات کر رہی ہے۔